8 اپریل 2012 - 19:30

دنیا کے مختلف علاقوں میں بحرین کے حکمران خاندان آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئےہیں۔

ابنا: قاہرہ میں بحرین کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے بحرین کے سینئر انقلابی رہنما عبدالہادی خواجہ کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ عبدالہادی خواجہ نےآل خلیفہ کے ظلم وتشدد کےخلاف دو مہینوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔

مظاہرین نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ عبدالہادی خواجہ کی رہائي کے لئے منامہ حکومت پردباؤ ڈالیں۔ ادھر جرمنی میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کی۔

جرمن عوام نے بھی عبدالہادی خواجہ کی رہائي پر زور دیا۔ مظاہرین نے بحرین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندے نہتے عوام کےخلاف زہریلی گيسیں استعمال کرتے ہیں۔
....... 
/169